حیدرآباد

حیدرآباد کے کلثوم پورہ میں چار منزلہ عمارت میں آگ۔ ایک لڑکی جھلس کر ہلاک، 4 افراد شدید طور پر جھلس گئے

پراناشہرحیدرآباد کے علاقہ کلثوم پورہ میں چارمنزلہ عمارت میں آگ لگنے کے واقعہ میں ایک لڑکی جھلس کرہلاک اورایک خاندان کے4 افرادشدید طورپر جھلس گئے۔

حیدرآباد: پراناشہرحیدرآباد کے علاقہ کلثوم پورہ میں چارمنزلہ عمارت میں آگ لگنے کے واقعہ میں ایک لڑکی جھلس کرہلاک اورایک خاندان کے4 افرادشدید طورپر جھلس گئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
درگاہ حضرت شاہ قلی بہادرؒ کلثوم پورہ پر کی جارہی غیرقانونی تعمیرات
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔یہ آگ چارمنزلہ عمارت کی چوتھی منزل میں لگی جہاں پر فرنیچر تیار کرنے کا کام کیا جاتاتھا۔

مہلوک لڑکی کی شناخت 10سالہ شیواپریہ کے طورپر کی گئی ہے جبکہ اس واقعہ میں جھلس جانے والوں میں 37سالہ سرینواس،24سالہ مادھوی،70سالہ لکشمی بائی اور 18سالہ میگھنا کے طورپر کی گئی ہے۔

ان تمام کو علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں پر دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چار فائربریگیڈ اورپولیس کے عملہ نے وہاں پہنچ کرپہلی اوردوسری منزل سے 7خاندانوں کے تقریبا40افراد کی جان بچانے کا کام کیا جو عمارت میں پھنسے ہوئے تھے۔

فائربریگیڈ کے عملہ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپایا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی جنہوں نے بتایا کہ عمارت میں رہنے والے اس واقعہ سے کافی خوفزدہ ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ فرنیچر کی تیاری کا یونٹ ہونے سے آگ تیزی کے ساتھ پھیلی۔اس عمارت میں فوم کا بھی گودام کام کرتا ہے۔

مقامی افراد نے کہا کہ آگ کے ساتھ ہی چیخ وپکار کی آوازیں آنے لگیں جس پر وہ باہرنکلے۔بعض افراد نے ساڑیوں اوررسیوں کی مدد سے نیچے محفوظ طورپر اترنے میں کامیابی حاصل کی۔

آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں فلیٹس میں رکھاسامان، طلائی زیورات، رقم،چاول اوردوسری اشیا جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگئیں۔