مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 19 اگست کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندستان اور عالمی تاریخ میں 19 اگست کے چند اہم واقعات مندرجہ ذیل ہیں۔

حیدرآباد: ہندستان اور عالمی تاریخ میں 19 اگست کے چند اہم واقعات مندرجہ ذیل ہیں۔

1600- مغل شہنشاہ اکبر نے احمدنگر کو فتح کیا۔

1662: فرانسیسی ریاضی داں بلیز پاسکل کا انتقال۔

1666- شیواجی آگرہ سے پھلوں کی ٹوکری میں چھپ کر اورنگ زیب کی قید سے فرار ہوئے۔

1757- ایسٹ انڈیا کمپنی نے ایک روپے کا سکہ تیارکیا۔

1796 -ا سپین اور فرانس نے برطانوی اتحاد کے خلاف دستخط کئے۔

1871: ہوائی جہاز کے شریک موجد اورول رائٹ کا جنم ہوا۔

1918 – صدر جمہوریہ شنکر دیال شرما کی پیدائش ہوئی۔

1919 – افغانستان نے برطانیہ سے آزادی کا اعلان کیا۔

1936: کمیونسٹ ہسپانوی شاعر فریڈریکو گارشیا لورکا اسپین کی جنگ کے دوران فسطائی طاقتوں کے ہاتھوں مارے گئے۔

1944: دوست ملکوں کی قیادت میں جرمنی کے قبضے سے پیرس کو آزاد کرانے کے لئے مہم شروع ہوئی۔

1945: ہوچی من ہا کی قیادت میں ویتنام کے حامیوِں نے ہنوئی شہر پر قبضہ کیا۔

1949 – بھونیشور، اڈیشہ کی راجدھانی بنا۔

1953: امریکی اور برطانوی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے ایران میں شاہ محمد رضا پہلوی کی حکومت قائم کی گئی۔

1964 – مواصلاتی سٹیلائٹ’ سنکوم ۔3‘کا تجربہ کیا گیا۔

1977 – سوویت یونین نے سیری ساگان میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1978 – ایران کے سنیما گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے 422 افراد ہلاک ہوئے۔

1991: سوویت یونین کے اس وقت کے صدر میخائل گورباچیف کو نظربند کیا گیا۔

2009 – عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 101 افراد ہلاک اور 565 زخمی ہوئے۔

2013 – بہار کےگھمرا گھاٹ میں ہوئے ایک ٹرین حادثہ میں کم از کم 37 افراد کی موت ہوئی۔