جرائم و حادثات

وشاکھاپٹنم کی پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی

اس واقعہ میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی فوری طورپر کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرور ہوا ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے آٹو نگر میں واقع وشاکھاایورگرین پالی مرس پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآرہاتھا۔مقامی افراد کی اطلاع پر تین فائرانجنوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
پلاسٹک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی (ویڈیو)
وشاکھا پٹنم کے انڈس ہاسپٹل میں آگ بھڑک اٹھی، مریض ہاسپٹل کے اندر پھنس گئے
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

شبہ کیاجارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔آگ کے شعلے کافی بلند اٹھ رہے تھے۔اس واقعہ میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی فوری طورپر کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرور ہوا ہے۔