مہاراشٹرا

پونے گرفتاریاں کیس‘ایک اور شخص اے ٹی ایس کی حراست میں

اے ٹی ایس کے نوی ممبئی یونٹ نے ایک اطلاع پر اس شخص کو حراست میں لیا اور اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ اگر وہ کیس میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

ممبئی: پونے پولیس کی جانب سے دہشت گرد سرگرمیوں کے سلسلہ میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کئے جانے کے چند دن بعد مہاراشٹرا انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ(اے ٹی ایس) نے اس کیس میں پوچھ تاچھ کے لئے ضلع رتناگری میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی صوبہ پنجاب میں بڑا دہشت گرد حملہ ناکام
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

 ایک عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔ اے ٹی ایس کے نوی ممبئی یونٹ نے ایک اطلاع پر اس شخص کو حراست میں لیا اور اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ اگر وہ کیس میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

حال ہی میں ریاستی اے ٹی ایس نے گزشتہ ہفتہ پونے میں گرفتار کئے گئے 2 مشتبہ دہشت گردوں کے کیس کی تحقیقات کا جائزہ حاصل کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران مزید چند افراد کے نام سامنے آئے جس کے بعد اے ٹی ایس کی ٹیموں نے کئی افراد سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔

 یہ دونوں راجستھان میں دہشت گردی سے متعلق ایک کیس میں ملوث ہونے پر قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)کو بھی مطلوب تھے۔ انہیں 18 جولائی کی اولین ساعتوں میں پونے شہر کے کوٹھ رڈ علاقہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

 بعدازاں پونے کی ایک عدالت نے 23 سالہ محمد عمران محمد یونس خان اور 24 سالہ محمد یونس محمد یعقوب ساقی کو 25 جولائی تک پولیس تحویل میں دے دیا تھا۔ دونوں مشتبہ ملزمین کا تعلق مدھیہ پردیش کے رتلام سے ہے اور وہ گرافک ڈیزائنرس ہیں۔

 ان دونوں پر 5‘5 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں مشتبہ ملزمین ایک اور شخص کے ساتھ مل کر جو پونے پولیس کی کارروائی کے دوران فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا‘ جئے پور میں بم دھماکے کرنے کی سازش رچ رہے تھے۔