حیدرآباد

ویڈیو: ضیاء گوڑہ میں سہ منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ باپ اور بیٹی ہلاک

ضیاء گوڑہ کے وینکٹیشورا نگر میں واقع 3 منزلہ عمارت میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں دو افراد جن میں باپ اور بیٹی شامل ہیں‘ جھلس کر فوت ہوگئے اور اس واقعہ میں 5 افراد زخمی ہوگئے جس میں 4 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

حیدرآباد: ضیاء گوڑہ کے وینکٹیشورا نگر میں واقع 3 منزلہ عمارت میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں دو افراد جن میں باپ اور بیٹی شامل ہیں‘ جھلس کر فوت ہوگئے اور اس واقعہ میں 5 افراد زخمی ہوگئے جس میں 4 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے بموجب ضیاء گوڑہ وینکٹیشورا نگر میں واقع 3 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر صوفہ سازی کا کارخانہ ہے۔ پہلے اس میں آب بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ تینوں منزلوں تک پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے پہلے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم کلثوم پورہ پولیس نے مقام واقعہ پہونچ کر فائر عملہ کو طلب کرلیا۔

فائر عملہ نے بڑی سیڑھی کی مدد سے دوسری اور تیسری منزل پر مقیم افراد کو بحفاظت باہر نکالا۔ اس آتشزدگی کے واقعہ میں 34 سالہ سرینواس‘ 10 سالہ شیوپریا عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کرنے پر فوت ہوگئے۔

زخمیوں کو بھی دواخانہ میں شریک کروایا گیا ہے۔ زخمیوں میں 37 سالہ سرینواس‘ 24 سالہ مادھوی‘ 70 سالہ لکشمی بائی اور 18 سالہ میگھنا شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر 4 افرادبھی جھلس چکے ہیں۔ ان کا ہاسپٹل میں آوٹ پیشنٹ کے طور پر علاج کیا گیا۔

رہائشی علاقوں میں کارخانہ اور آتش گیر چیزوں کے گودام کی اجازت کیوں دی جاتی ہے؟ اس سے قبل بھی بازار گھاٹ علاقہ میں آئیل کے بیارل رکھنے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں 10 افراد جابحق ہوگئے تھے۔ ضیاء گورہ وینکٹیشورا نگر کی عمارت میں صوفہ سیٹ کے کارخانہ کا مالک دھننجیا بتایا جاتا ہے۔

کلثوم پورہ پولیس نے صوفہ سیٹ کے کارخِانہ کے مالک دھننجیا کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا۔ اس موقع پر کلثوم پورہ کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس محمد منور بھی مقام واقعہ پر کافی سرگرم نظر آرہے تھے۔ مغل پورہ‘ لنگر ہاؤز‘ گولی گوڑہ‘ یاقوت پورہ اور ہائی کورٹ سے فائر ٹینڈرس طلب کئے گئے تھے۔ فائر عملہ نے آگ پر قابو پانے سے قبل عمارت سے 25 افراد کو بحفاظت باہر نکالا تھا۔

a3w
a3w