مشرق وسطیٰ

سمندری طوفان ’’تیج‘‘ سے سعودی عرب بھی متاثر ہوگا

عرب میڈیا نے سعودی محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ’’تیج‘‘ جمعرات 26 اکتوبر کر بالواسطہ سعودی عرب کو متاثر کرے گا۔

ریاض: بحیرہ عرب میں موسمی عدم استحکام نے طوان کی شکل اختیار کر لی ہے جس کا رخ یمن اور عمان کے ساحلوں کی جانب ہے جو جمعرات تک سعودی عرب کو بھی متاثر کرے گا۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں

عرب میڈیا نے سعودی محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ’’تیج‘‘ جمعرات 26 اکتوبر کر بالواسطہ سعودی عرب کو متاثر کرے گا۔

ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ سمندری طوفان تیج کا رخ یمن کی کمشنری مھرۃ، ظفار اور مغرب و شمال مغرب کی جانب ہے۔ طوفان کے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران طوفان میں شدت کا خطرہ ہے۔

سعودی موسمیات مرکز کے مطابق سمندری طوفان سے ربع خالی، نجران ریجن، الخرخیر اور شرورۃ میں بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ اس دوران ہوا کی رفتار گرد وغبار کے ساتھ 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔

مصنوعی سیاروں سے لی جانے والی نئی تصاویر اور سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ماہرین کے تجزیے بتا رہے ہیں کہ بحیرہ عرب میں طوفان مسلسل نئی شکل اختیار کررہا ہے اس کا محور بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں ہے۔ یہ سلطنت عمان کے ساحلوں سے تقریبا 870 کلو میٹر دور ہے۔ ہواؤں کی رفتار 50 سے 63 کلو میٹر تک ہے۔