مہاراشٹرا

ہولی پر درخت کاٹنے پر ایک سال کی جیل ہوگی

بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے چہارشنبہ کے دن عوام کو خبردار کیا کہ وہ ہولی تہوار کے دوران درخت نہ کاٹیں۔ اس نے کہا کہ ایسا کرنے والوں پر بھاری جرمانہ ہوگا۔

ممبئی: بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے چہارشنبہ کے دن عوام کو خبردار کیا کہ وہ ہولی تہوار کے دوران درخت نہ کاٹیں۔ اس نے کہا کہ ایسا کرنے والوں پر بھاری جرمانہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں آتش بازی کے سامان کی تیاری اور کاروبار جرم
پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا عمران خان کا انتباہ

انہیں ایک سال کی جیل بھی ہوسکتی ہے۔ اس نے کہا کہ ٹری اتھاریٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر درخت کاٹنا جرم ہے۔ اس نے خبردار کیا کہ بغیر اجازت درخت کاٹنے پر ایک ہزار تا 5 ہزار روپے جرمانہ اور ایک ہفتہ تا ایک سال کی جیل ہوگی۔

بی ایم سی نے شہریوں اور ”گرین ویجلنٹس“ سے بھی کہا کہ وہ ہولی کے دوران کہیں درختوں کی غیرقانونی کٹوائی دیکھیں تو مقامی پولیس اسٹیشن یا بلدیہ کے عہدیداروں کو اس کی اطلاع دیں۔

جاریہ سال ہولی 8 مارچ کو منائی جائے گی جبکہ 7 مارچ کی رات ہولی دہن ہوگا۔ ممبئی میں ہر سال ہزاروں ٹن لکڑی جلائی جاتی ہے جس پر ماہرین ماحولیات اور نیچر لورس کو تشویش ہے۔

درخت غیرقانونی طورپر کاٹے یاگرادیئے جاتے ہیں۔ ممبئی شہر دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی مار پہلے ہی جھیل رہا ہے ایسے میں بی ایم سی کو فکر لاحق ہے کہ درخت نہ کاٹے جائیں۔ شجرکاری کو بڑھاوا دیا جائے۔