مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں افسانہ نویسی کیلئے اعزاز

سعودی عرب کی جانب سے افسانہ نویسی کیلئے اعزاز کا آغاز کیا گیا ہے۔ فاتحین کو بحیثیت مجموعی 690000 سعودی ریال کی انعامی رقم عطا کی جائے گی اور کامیاب تخلیقات پر فلم بنائی جائے گی۔

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے افسانہ نویسی کیلئے اعزاز کا آغاز کیا گیا ہے۔ فاتحین کو بحیثیت مجموعی 690000 سعودی ریال کی انعامی رقم عطا کی جائے گی اور کامیاب تخلیقات پر فلم بنائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم

گولڈن پین ایوارڈ فار ناولس کا آج آغاز عمل میں لاتے ہوئے صدرنشین جنرل انٹرٹمنٹ اتھاریٹی ترکی ال الشیخ نے بتایا کہ اس مقابلہ سے عرب ناول نگاروں اور علاقائی فلمی صنعت کو فائدہ پہنچے گا۔

یہ مقابلہ عربی میں حقیقی نگارشات کے لئے کھلا رہے گا اور تمام قومیتوں و عمر کے حامل ناول نویس اس میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔