تاریخ کے جھروکوں سے۔ 24 اکتوبر کو ماضی میں کیاکچھ ہوا تھا
ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 24 اکتوبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں:-

حیدرآباد: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 24 اکتوبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں:-
1577: چوتھے سکھ گرو رام داس نے امرتسر شہر کی بنیاد رکھی، اس شہر کا نام تالاب امرت سروور کے نام پر رکھا گیا۔
1579: جیسوٹ پادری ایس جے تھامس ہندوستان آنے والے پہلے انگریز تھے۔ وہ پرتگالی کشتی سے گوا پہنچے ۔
1605: اکبر کی موت کے بعد شہزادہ سلیم نے مغلیہ سلطنت کی باگ ڈور سنبھالی۔ تاریخ میں انہیں جہانگیر کے نام سے جانا جاتا ہے۔
1775: ہندوستان کے آخری مغل حکمران بہادر شاہ ظفر کی پیدائش ہوئی ۔
1851: کلکتہ (اب کولکتہ) اور ڈائمنڈ ہاربر کے درمیان پہلی سرکاری ٹیلی گراف لائن کا آغاز ہوا۔
1914: عظیم آزادی پسند جنگجو لکشمی سہگل کی پیدائش ہوئی ۔
1921: ملک کے سب سے مشہور اور معزز کارٹونسٹ آر کے لکشمن کی پیدائش ہوئی ۔ ’’کامن مین‘‘ کے ذریعے لکشمن نے ملک کے سلگتے ہوئے مسائل کو انتہائی طنزیہ انداز میں پیش کرنے کے فن میں مہارت حاصل کی تھی۔
1945: اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آیا ۔
1954: عظیم مجاہد آزادی اور سیاست دان رفیع احمد قدوائی کا انتقال ہوا ۔
1984: ہندوستان کی پہلی میٹرو ریل سروس شروع ہوئی۔ پہلی میٹرو کلکتہ (کولکتہ) میں چلائی گئی اور بعد میں یہ دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں نقل و حمل کا ایک بڑا ذریعہ بن کر ابھری۔
1997: کیرالہ میں تعلیمی اداروں میں ریگنگ پر پابندی لگا دی گئی۔ بعد ازاں تعلیمی اداروں میں پھیلنے والی اس برائی پر ملک بھر میں پابندی لگا دی گئی اور اس کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی گئی۔
2000: انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر سیتارام کیسری کا انتقال ہوا۔
2003: برطانیہ نے سپرسونک مسافر طیاروں کو الوداع کہا۔ اس زمرے کے آخری طیارے نے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اڑان بھری۔
2004: برازیل نے خلا میں راکٹ کا پہلا کامیاب تجربہ کیا۔
2005: نیوزی لینڈ- ہندوستان نے ایک نئی فضائی خدمات کے معاہدے پر اتفاق کیا۔
2013: مشہور ہندوستانی پلے بیک سنگر منا ڈے کا انتقال ہوا۔
2017: مشہور ٹھمری گلوکارہ گریجا دیوی کا انتقال ہوا ۔