تلنگانہ

حیدرآباد میں وبائی امراض کے متاثرین کی اسپتالوں سے رجوع ہونے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ

شہرحیدرآباد میں وبائی امراض کے متاثرین کی اسپتالوں سے رجوع ہونے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔شہر کے مشہور گاندھی اسپتال، عثمانیہ اسپتال اور فیور اسپتال کے آوٹ پیشنٹ شعبہ سے متاثرین کی بڑی تعداد رجوع ہورہی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں وبائی امراض کے متاثرین کی اسپتالوں سے رجوع ہونے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔شہر کے مشہور گاندھی اسپتال، عثمانیہ اسپتال اور فیور اسپتال کے آوٹ پیشنٹ شعبہ سے متاثرین کی بڑی تعداد رجوع ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں
تاج ہاسپٹل میں مفت ہیلتھ کیمپ
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
عثمانیہ ہاسپٹل کی جدید عمارت گوشہ محل کی 32ایکڑ اراضی پر تعمیر کرنے کا حکم
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے

ڈینگی، ملیریا اورٹائی فائیڈ جیسے امراض کی علامات کے ساتھ اسپتالوں سے یہ افراد رجوع ہورہے ہیں۔چند دن پہلے تک آوٹ پیشنٹ شعبہ سے رجوع ہونے والوں کی تعداد صرف 100تک محدود تھی تاہم اس میں حالیہ دنوں کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

گاندھی اسپتال میں آوٹ پیشنٹ شعبہ سے رجوع ہونے والوں کی تعداد بڑھ کرتقریبا1700ہوگئی ہے۔عثمانیہ اسپتال کے آوٹ پیشنٹ شعبہ سے رجوع ہونے والے متاثرین کی تعداد بڑھ کردوہزار تک جاپہنچی ہے۔

فیور اسپتال میں یہ تعدادجو 300درج کی جاتی تھی 800ہوگئی ہے۔متاثرین میں بچے، ضعیف افراد شامل ہیں۔ڈاکٹرس نے بارش کے موسم کے پیش نظر اپنے اطراف کے مقامات کی صفائی کو یقینی بنانے کا مشورہ دیاہے۔

ڈاکٹرس نے کہاکہ ستمبر تا نومبر عموما اس طرح کے وبائی متاثرین کی تعداد میں اضافہ درج کیاجاتا ہے۔درجہ حرارت میں کمی کے سبب ڈینگی کے وائرس پھیلنے کا امکان ہوتا ہے۔پھیپھڑوں کے انفکشن بھی ایک دوسرے کو ہوا کے ذریعہ منتقل ہوتے ہیں۔

ڈاکٹرس نے ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرراجہ راو نے کہا ہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران ڈینگی کی علامات کے ساتھ رجوع ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب تک کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔انہوں نے بخار، شدید سردرد،پیٹھ میں درد جیسی علامات پر فوری طورپراسپتال سے رجوع ہونے کامشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی میں متاثرین کے پلیٹ لیٹس کی تعداد پر نظررکھی جاتی ہے۔