امریکہ و کینیڈا

کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا

سوشل میڈیا پر امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک مال کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رات کے وقت کووں کی بڑی تعداد کو پارکنگ ایریا میں ڈیرہ ڈالے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکہ: رات کے وقت عام طور پر پرندے زمین پر نہیں دکھائی دیتے لیکن امریکی ریاست ٹیکساس میں اس کے اُلٹ نظارہ دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)
کار کے بونیٹ پر ایک شخص کو تین کیلو میٹر تک گھسیٹا گیا

سوشل میڈیا پر امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک مال کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رات کے وقت کووں کی بڑی تعداد کو پارکنگ ایریا میں ڈیرہ ڈالے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ کووے گاڑیوں کے ہارن اور لوگوں سے بے خوف و فکر ہو کر بیٹھے رہے اور کھانے کی تلاش کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو سے متعلق کچھ لوگوں نے لکھا کہ یہ ڈراؤنا منظر لگ رہا تھا جبکہ دیگر صارفین نے لکھا کہ یہاں ہر موسم سرما میں ایسا ہوتا ہے۔