جرائم و حادثات

کاماریڈی میں شاپنگ مال میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی

فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردی۔جے سی بی کی مدد سے شاپنگ مال کی دیوار کو منہدم کرتے ہوئے آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابوپانے کی کوششیں کی گئیں۔ا

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے ایک شاپنگ مال میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔یہ واقعہ کل شب 11.30بجے پیش آیا۔اس واقعہ میں شاپنگ مال میں رکھا سامان جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
پلاسٹک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی (ویڈیو)
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردی۔جے سی بی کی مدد سے شاپنگ مال کی دیوار کو منہدم کرتے ہوئے آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابوپانے کی کوششیں کی گئیں۔ا

س چارمنزلہ عمارت کی دو منزلوں پر لگی آگ پر صبح تک قابو پالیاگیا۔آگ کے کافی شدید ہونے کے نتیجہ میں قریبی علاقوں میں رہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔

اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ تقریبا ایک کروڑروپئے کا مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طورپرپتہ نہیں چل سکاتاہم عہدیدار اس کا پتہ چلانے میں مصروف ہیں۔