تلنگانہ

میدک میں تیندوے نے گائے کے بچھڑے پر حملہ کردیا

تیندوے کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف کا ماحول دیکھاجارہا ہے جو رات کو اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کراس تیندوے کے پیروں کے نشانات کا معائنہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں ضلع میدک میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی جس نے گائے کے بچھڑے پر حملہ کردیاجس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔یہ جنگلی جانورضلع کے پاپناپیٹ منڈل کے انارم گاوں کے حدود میں دیکھاگیا۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
آلودہ پانی کا معاملہ، میدک میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں جھڑپ
بلارم علاقہ میں کتے کے منہ میں نومولود کے سر سے سنسنی

اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی گئی جنہوں نے مقامی افراد کو بالخصوص رات کے اوقات میں چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔

اس تیندوے کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف کا ماحول دیکھاجارہا ہے جو رات کو اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کراس تیندوے کے پیروں کے نشانات کا معائنہ کیا۔