حیدرآباد

اُردو اکیڈمی جدہ میں مولانا ابوالکلام آزادؓ کی یاد میں سلور جوبلی یومِ قومی تعلیم کا شاندار پروگرام

تقریب کا آغاز حافظ محمد نظام الدین غوری صوفی قادری کامل کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا۔ نائب صدر اکیڈمی، سید محمد خالد حسین مدنی نے نعت شریف پیش کی۔ پروگرام میں ترانۂ ہند بھی پیش کیا گیا جسے شرکاء نے احتراماً کھڑے ہو کر سنا۔

جدہ: اُردو اکیڈمی جدہ کی جانب سے مجاہدِ آزادی اور معمارِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزادؓ کی یاد میں سلور جوبلی ’’یومِ قومی تعلیم‘‘ کا خصوصی پروگرام 21 نومبر کی شام ہندوستانی قونصل خانہ، جدہ میں منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

تقریب کا آغاز حافظ محمد نظام الدین غوری صوفی قادری کامل کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا۔ نائب صدر اکیڈمی، سید محمد خالد حسین مدنی نے نعت شریف پیش کی۔ پروگرام میں ترانۂ ہند بھی پیش کیا گیا جسے شرکاء نے احتراماً کھڑے ہو کر سنا۔

مشہور سعودی تاجر اور اُردو اکیڈمی جدہ کے سرپرست، محترم محمد عبدالقدیر حسن صدیقی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ صدارت مولانا حافظ محمد عبدالسلام نقشبندی، بانی رکن و صدر اُردو اکیڈمی جدہ نے کی۔ پروگرام کے نظامت کے فرائض اسلم افغانی نے انجام دیے، جنہیں سامعین نے سراہا۔

مہمانِ خصوصی نے خطاب میں اُردو اکیڈمی جدہ کی 25 سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ادارے کی تعلیمی، اخلاقی اور تہذیبی خدمات کی تعریف کی۔ صدرِ جلسہ حافظ محمد عبدالسلام نے اُردو زبان کی علمی و ثقافتی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اکیڈمی کے بانیان اور قیام کی تاریخ بیان کی۔ تقریب میں مدینہ منورہ کے راستے میں حادثہ کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

پروگرام میں طلبہ کی جانب سے ’’جذبہ بیداری ڈراما‘‘ پیش کیا گیا، جس میں اولڈ ایج ہومز میں والدین کے چھوڑے جانے کے بڑھتے رجحان کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا، جس نے حاضرین پر گہرا اثر چھوڑا۔

اس کے علاوہ اُردو اکیڈمی جدہ کے سالانہ ’’مجلّہ آزادؒ‘‘ کے سلور جوبلی ایڈیشن کا اجرا مہمانِ خصوصی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ پروگرام کے دوران طلبہ کے درمیان اُردو اور انگریزی تقریری مقابلے بھی ہوئے، جن میں طلبہ نے شاندار مہارت اور اعتماد کے ساتھ حصہ لیا۔

تمام طلبہ، ججز، اساتذہ اور معاونین کو ’’یومِ قومی تعلیم سلور جوبلی یادگار ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ اختتامی کلمات میں سید محمد خالد حسین مدنی نے قونصل جنرل ہند جدہ، فہد احمد خان سوری اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں جدہ کی مختلف تنظیموں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی اور اُردو اکیڈمی جدہ کی خدمات اور پروگرام کی اعلیٰ معیار کی کھل کر تعریف کی۔