مشرق وسطیٰ

شام کے پناہ گزینوں کو وطن واپس کردیاگیا

نقل مقام کرنے کے لیے آنے والے افراد کے لیے بعض اوقات ناقابل بیان مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک چھوٹی کشتی جس کے ذریعہ 230 سے زائد افراد نقل مقام کررہے تھے انہیں بچالیاگیا ہے۔

طرابلس: نقل مقام کرنے کے لیے آنے والے افراد کے لیے بعض اوقات ناقابل بیان مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک چھوٹی کشتی جس کے ذریعہ 230 سے زائد افراد نقل مقام کررہے تھے انہیں بچالیاگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان میں زیادہ ترافراد کا تعلق شام سے تھا۔ ملک کے حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ یہ افراد دوسرے مقامات کو منتقل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے سمندری راستوں سے آنے میں سرگرم ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان افراد کو ڈوبنے سے بچالیا گیااور وطن واپس کردیاجارہاہے۔ ذرائع نے مزید بتایاہے کہ لبنان کے شمال مشرق ساحل پر ان کی کشتی ڈوب رہی تھی کہ حکام نے انہیں بچالیا اور آخر کار انہیں شام کو روانہ کردیاگیا ہے۔

2019 میں شام کی معاشی صورتحال کے بتدریج خراب ہونے کی وجہ سے کئی افراد جن میں زیادہ تر کا تعلق ہے نقل مقام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کا مقصد سمندری راستے سے یورپ اور دوسرے مقام کو پہنچنا ہوتاہے۔

بتایا جاتاہے کہ اسرائیل کے سمندری علاقہ میں لبنان کی بحریہ اور اقوام متحدہ کے امن دستے متعین کئے گئے ہیں تاکہ پناہ گزینوں کو ان کے ملک واپس کرنے کے انتظامات کئے جاسکیں۔

بتایا جاتاہے کہ کشتی کے مذکورہ حادثہ میں شام کی ایک خاتون اور ایک بچہ غرقاب ہوگئے۔ تاہم دوسرے کئی افراد کو بچالیاگیا ہے۔