سوشیل میڈیا

جب سدارامیا کا ہاتھ پکڑ کر دوڑنے لگے راہول گاندھی

پورے جوش و خروش کے ساتھ یاترا میں جب راہول گاندھی کے عین بازو سابق چیف منسٹر چل رہے تھے، اسی اثناء راہول گاندھی نے ان کا ہاتھ پکڑ کر دوڑلگادی۔ راہول گاندھی اور سدارامیا کی اس دوڑ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصا سرخیاں بٹوررہا ہے۔

بنگلورو: کرناٹک میں جاری کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا اس وقت خاصی زیربحث ہے۔ کل اس یاترا کے دوران جہاں ایک جانب راہول اور کانگریسیوں کو سونیا گاندھی کا ساتھ ملا تو وہیں دوسری جانب کرناٹک کے سابق چیف منسٹر سدارامیا بھی یاترا میں شامل ہوئے۔

 پورے جوش و خروش کے ساتھ یاترا میں جب راہول گاندھی کے عین بازو سابق چیف منسٹر چل رہے تھے، اسی اثناء راہول گاندھی نے ان کا ہاتھ پکڑ کر دوڑلگادی۔ راہول گاندھی اور سدارامیا کی اس دوڑ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصا سرخیاں بٹوررہا ہے۔

 اس کے تعلق سے کانگریسیوں میں جہاں ایک طرف جوش دیکھا جارہا تو وہیں دوسری طرف کئی قائدین کے تبصرے بھی آرہے ہیں۔راہول اور سدارامیا کی اس دوڑ پر کانگریسی انتہائی پُرجوش نظر آر ہے ہیں۔ دراصل سدارامیا جیسے ہی راہول کے ساتھ چلنے لگتے ہیں، اسی بیچ راہول کی نظر ان پر پڑتی ہے اور وہ سابق چیف منسٹر کا ہاتھ پکڑلیتے ہیں۔

 اس کے بعد تیز چلتے چلتے اچانک راہول دوڑ لگانے کی کوشش کرتے ہیں تو پہلے سدارامیا ان کی طرف دیکھتے ہیں اور پھر ہنستے ہوئے راہول کے ساتھ دوڑپڑتے ہیں۔ اس دوران یاترا میں موجود سبھی کانگریسی قائدین کے ساتھ ہی کارکنان بھی دوڑ میں شامل ہوجاتے ہیں اور ماحول پُرجوش ہوجاتا ہے۔