شمالی بھارت

ایودھیا میں دھنی پور مسجد کی تعمیر کا رمضان کے بعد آغاز

سنی سنٹرل وقف بورڈ نے اس پیشرفت کو بڑی پہل قراردیا ہے۔ اس نے کہا کہ وہ رمضان کے بعد اپنی میٹنگ طلب کرے گا۔ سکریٹری انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن (آئی آئی سی ایف) اطہر حسین نے کہا کہ ہم رمضان کے بعد میٹنگ طلب کریں گے جس میں تعمیر شروع کرنے کے منصوبہ کو قطعیت دی جائے گی۔

ایودھیا (یوپی): ایودھیا میں (بابری مسجد کے عوض بننے والی) دھنی پور مسجد کی تعمیر مقدس ماہ ِ رمضان کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔ ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اپنی حالیہ بورڈ میٹنگ میں مسجد کامپلکس لے آؤٹ کو کلیرنس دے چکی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: ایودھیا کے باشندے نے جنسی تعلق سے انکار پر ساتھی کا قتل کردیا
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
سکریٹریٹ مساجد کا افتتاح سکریٹریٹ کیساتھ کیوں نہیں؟ محمد مشتاق ملک
فجر کی اذان تک سحری کھانا
حج کی محفوظ رقم اور زکوۃ

 ضلع مجسٹریٹ و صدرنشین ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نتیش کمار نے کہا کہ سارا کلیرنس دیا جاچکا ہے۔ مسجد کا منظورہ لے آؤٹ 2 دن میں سنی سنٹرل وقف بورڈ کے حوالہ کردیا جائے گا۔