دیگر ممالک

پولیس کی گولی لگنے سے سڈنی میں ایک شخص کی موت

پولیس کی کارروائی میں شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اسٹیٹ کرائم کمان کے ہومیسائیڈ اسکواڈ کی ایک ٹیم اس شخص کی موت سے متعلق کیس کی تحقیقات کرے گی، جس میں پولیس فائرنگ بھی شامل تھی۔

سڈنی: آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) ریاستی پولیس نے سڈنی میں ایک شخص کی موت کی جانچ شروع کر دی ہے جو چاقو لے کر لوگوں کو دھمکی دے رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
طالبات کی خفیہ فلمبندی‘ ضبط شدہ فونس میں ہنوز کوئی فحش ویڈیوز نہیں پائے گئے: پولیس (ویڈیو)

این ایس ڈبلیو پولیس فورس نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے، نارتھ شور پولیس ایریا کمانڈ کے افسران کو شمالی ولوبی کے الیگزینڈر ایونیو میں یہ اطلاع دے کر بلایا گیا کہ ایک شخص رہائشیوں کو چاقو لے کر دھمکیاں دے رہا ہے۔

پولیس کی کارروائی میں شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اسٹیٹ کرائم کمان کے ہومیسائیڈ اسکواڈ کی ایک ٹیم اس شخص کی موت سے متعلق کیس کی تحقیقات کرے گی، جس میں پولیس فائرنگ بھی شامل تھی۔