جرائم و حادثات

ایک شخص نے پیسے کیلئے والد اور دادی کا قتل کردیا

ایس پی ایس آنند نے بتایا کہ علاقے کے مرکا گاؤں باشندہ شیام پال نے چار مہینے پہلے اپنا کھیت 14لاکھ روپئے میں فروخت کیا تھا۔ قرض کی ادائیگی کے بعد آٹھ لاکھ روپئے بینک میں جمع کردئیے تھے۔

شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے تلہر علاقے میں پیسے کے تنازع میں ایک شخص نے جمعرات کی صبح اپنی ماں کی مدد سے والد اور دادی کا گولی مار کر قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
اروناچل میں مشتبہ انتہاپسند نے سابق رکن اسمبلی کو گولی ماردی
میں نے والد کے کہنے پر کبھی تمباکو اور الکحل کی تشہیر نہیں کی:تنڈولکر
وزیراعظم نے اومیش یادو کو خط لکھا
پلوامہ میں کشمیری پنڈت سنجئے شرما کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

ایس پی ایس آنند نے بتایا کہ علاقے کے مرکا گاؤں باشندہ شیام پال نے چار مہینے پہلے اپنا کھیت 14لاکھ روپئے میں فروخت کیا تھا۔ قرض کی ادائیگی کے بعد آٹھ لاکھ روپئے بینک میں جمع کردئیے تھے۔ موہت ولد شیام پال سے کھیت فروخت میں ملے روپیوں میں سے اپنا حصہ مانگ رہا تھا جسے دینے سے منع کرنے پر تنازع ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح موہت نے اپنی ماں سدھا بتی اور بیوی ستیہ وتی کے ساتھ مل کر والد شیام پال(50) اور دادی بھاگیہ متی(70) کو طمنچے سے گولی ماردی جس سے دونوں کی موت ہوگئی۔ ملزم بیٹے کو حراست میں لے کر پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔