آندھراپردیش

اے پی: خاتون نے ایک شخص کو بے ہوش کرکے اُسے لوٹ لیا

اس نے لاج میں پرساد میں بے ہوشی کی گولیاں ملادیں جسے کھانے کے بعد یہ شخص بے ہوش ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی خاتون نے اس کے 75تولے طلائی زیورات، 20ہزارروپئے نقد رقم اور ایک موبائل فون کی چوری کرلی اور فرار ہوگئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سری کلاہستی ٹاؤن میں ایک شخص کو بے ہوش کرکے خاتون نے اُسے لوٹ لیا۔

اطلاعات کے مطابق اس خاتون کی جس کی ابھی شناخت نہیں ہوئی ہے، سری کلاہستی ٹاؤن میں ایک شخص سے بس میں ملاقات ہوئی جس کے ساتھ راہ ورسم بڑھاتے ہوئے وہ اسے اپنے ساتھ لا ج لے گئی۔

اس نے لاج میں پرساد میں بے ہوشی کی گولیاں ملادیں جسے کھانے کے بعد یہ شخص بے ہوش ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی خاتون نے اس کے 75تولے طلائی زیورات، 20ہزارروپئے نقد رقم اور ایک موبائل فون کی چوری کرلی اور فرار ہوگئی۔

ہوش میں آنے کے بعد یہ شخص پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوا اور اس خاتون کے خلاف شکایت درج کروائی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں شکایت درج کرتے ہوئے خاتون کی تلاش شروع کردی۔

پولیس مختلف مقامات پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ اس خاتون کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔