جرائم و حادثات

بیوی کو ساتھ رہنے سے روکنے پر ایک شخص نے ساس کا قتل کردیا

مقامی افراد نے ستیہ وتی کو علاج کے لیے سنگاریڈی اسپتال منتقل کیا۔ ملزم سائی بابا نے بعد ازاں پولیس میں خودسپردگی اختیار کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: بیوی کو ساتھ رہنے سے روکنے پر ایک شخص نے ساس پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیااور مزاحمت پر بیوی کا گلاکاٹ دیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کی اسنا پور پدم راؤ کالونی میں رہنے والے سائی بابانے بیوی کو ساتھ میں رکھنے سے روکنے پر اپنی ساس شانتماں پر چاقو سے حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

اس حملہ کے دوران اس کی بیوی ستیہ وتی نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم اس نے بیوی پر بھی حملہ کردیا اور وہاں سے فرارہوگیا۔ مقامی افراد نے ستیہ وتی کو علاج کے لیے سنگاریڈی اسپتال منتقل کیا۔ ملزم سائی بابا نے بعد ازاں پولیس میں خودسپردگی اختیار کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔