جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک

تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی اسنیہاچکن کمپنی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب سڑک پر الٹی ہوئی ایک ڈی سی ایم وین کو دوسری وین نے ٹکر دے دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی اسنیہاچکن کمپنی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب سڑک پر الٹی ہوئی ایک ڈی سی ایم وین کو دوسری وین نے ٹکر دے دی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

اس حادثہ میں ایک ڈی سی ایم گاڑی کا ڈرائیور اوردوسری ڈی سی ایم گاڑی کا کلینرہلاک ہوگیا۔حیدرآباد سے سبزیاں لانے کیلئے اے پی کے اننت پورجانے کے دوران ایک ڈی سی ایم وین کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ وین الٹ گئی۔

اسی دوران بنگالورو سے حیدرآباد چپل کے لوڈ کے ساتھ جانے والی ڈی سی ایم وین نے الٹی ہوئی ڈی سی ایم وین کو ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں پہلی ڈی سی ایم وین کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ دوسری وین کا کلینر شدید زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

a3w
a3w