جرائم و حادثات

حیدرآباد کے کاٹے دھن کی بسکٹ فیکٹری میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ

شہرحیدرآباد کے کاٹے دھن کی بسکٹ فیکٹری میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کاٹے دھن کی بسکٹ فیکٹری میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

اس بسکٹ فیکٹری میں جمعرات کی صبح بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔کثیف دھوئیں کے ساتھ آگ آہستہ آہستہ فیکٹری کی تین منزلوں تک پھیل گئی۔

اس آگ کو دیکھ کر مقامی افرادخوفزدہ ہوگئے کیونکہ دھوئیں کی وجہ سے مقامی افراد کو سانس لینے میں دشواری کاسامنا کرناپڑا۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

اس واقعہ سے کمپنی کی عمارت میں رکھی مشنری اور بسکٹ بنانے کا خام مال مکمل طور پر جل گیاجس کے نقصان کا تخمینہ کروڑوں روپئے بتایاجاتا ہے۔

شبہ ہے کہ یہ واقعہ غفلت کی وجہ سے پیش آیاتاہم اس میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔