تلنگانہ

نظام آباد میں میڈیکل طالبعلم نے خودکشی کرلی

پولیس کو شبہ ہے کہ ہرشا کل رات اپنے ساتھی طلبہ کے ساتھ تھا، رات کے کھانے کے بعد اس نے اپنے کمرے میں جا کریہ انتہائی اقدام کیا۔ نظام آباد 1 ٹاؤن پولیس نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر اس معاملہ کی جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پی جی میڈیکل طالبہ کی خودکشی کی کوشش کے معاملہ کو لوگ پوری طرح فراموش بھی نہیں کرپائے تھے کہ ضلع نظام آبادمیں ایک میڈیکل طالب علم نے خودکشی کرلی۔اس واقعہ سے سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد زکوٰۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ، پروفیشنل کورسس کے مستحق طلباء کیلئے 40 لاکھ روپے کا بجٹ مختص
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش

تفصیلات کے مطابق نظام آباد ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس فائنل ایئر کی تعلیم حاصل کرنے والے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ آج صبح سامے آیا۔ سرکاری میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس آخری سال کے طالب علم 22سالہ ہرشا نے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ہرشا کل رات اپنے ساتھی طلبہ کے ساتھ تھا، رات کے کھانے کے بعد اس نے اپنے کمرے میں جا کریہ انتہائی اقدام کیا۔ نظام آباد 1 ٹاؤن پولیس نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر اس معاملہ کی جانچ شروع کردی۔

 لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس اس خودکشی کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے۔ ہرشا کا تعلق منچریال ضلع کے چنتا گوڑا گاؤں سے ہے۔ ہرشا کے والد سرینواس ملازمت کے سلسلے میں خلیجی ملک میں ہیں۔

a3w
a3w