ندی میں بہنے والی ذہنی معذور زنجیروں میں جكڑی خاتون کو بچا یا گیا
چھتیس گڑھ کی 35 سالہ ذہنی معذور پابہ زنجیر خاتون جو سیلاب کے سبب بھر پور بہنے والی مہاندی میں 20 کیلو میٹر تک بہتی چلی گئی کو پڑوسی ریاست اڈیشہ میں ماہی گیروں نے بچالیا۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔
رائے گڑھ: چھتیس گڑھ کی 35 سالہ ذہنی معذور پابہ زنجیر خاتون جو سیلاب کے سبب بھر پور بہنے والی مہاندی میں 20 کیلو میٹر تک بہتی چلی گئی کو پڑوسی ریاست اڈیشہ میں ماہی گیروں نے بچالیا۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔
عہدیدار نے آج بتایا کہ سروجنی چوہان کو معجزاتی طور پر بچانے کے بعد اسے چھتیس گڑھ کے ضلع سارن گڑھ‘ بالائی گڑھ کے علاقہ ساریا میں اس کے مکان کو منتقل کرنے کے بعد پڑوسی ضلع رائے گڑھ کے ہاسپٹل میں زیر علاج کیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سارن گڑھ۔ بالائی گڑھ پشکر شرما نے بتایا کہ سروجنی شوہر سے علحدگی کے بعد ساریا کے دیہات پورتھ میں اپنے والدین کیساتھ زندگی گزار رہی تھی، دماغی عارضہ میں مبتلا خاتون کا علاج جاری تھا چونکہ وہ کسی کی علم واطلاع بغیر بار بار گھر سے چلی جاتی تھی اس کے گھر والے اسے پابہ زنجیر کردیئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ چہار شنبہ کی رات وہ حاجت روائی کیلئے کھیت کو گئی جو ندی کنارے تھا اور واپس نہیں لوٹی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ندی بھر پور بہہ رہی تھی، اسے ماہی گیروں نے یہاں سے 20 کیلو میٹر دور اڈیشہ کے علاقہ میں بچا لیا۔
پولیس کی ایک ٹیم اسے اپنے ساتھ یہاں لے آئی اور وہ ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ شرما نے کہا کہ اس کے ارکان خاندان نے گمشدگی کی کوئی شکایت درج نہیں کرائے اور نہ کچھ شکوک وشبہات ظاہر کئے لیکن معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔