تلنگانہ

ریلوے اسٹیشن میں چلتی لفٹ اچانک رک گئی۔مسافرین کو تین گھنٹے پریشانی کا سامنا

لفٹ میں گنجائش سے زائد مسافرین کے ہونے کے سبب چلتی لفٹ اچانک رک گئی جس کے نتیجہ میں ان افراد کو لفٹ میں تقریبا تین گھنٹے گذارنے پڑے۔

حیدرآباد: لفٹ میں گنجائش سے زائد مسافرین کے ہونے کے سبب چلتی لفٹ اچانک رک گئی جس کے نتیجہ میں ان افراد کو لفٹ میں تقریبا تین گھنٹے گذارنے پڑے۔

متعلقہ خبریں
جامعتہُ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد کے اسلامی کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ
میوا کی جانب سے زیڈ ایچ مسعود کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب،اکتالیس سالہ تعلیمی خدمات کا بھرپور اعتراف
مساجد کی رونق باجماعت نماز سے، ایمان کی حفاظت اسی میں ہے: مفتی صابر پاشاہ
یونانی ڈرگس انڈسٹری کی عالمی سطح پر زبردست اہمیت، عصری تقاضوں سے ہم آہنگ‘ مستقبل روشن

یہ واقعہ آندھراپردیش کے پرکاشم ضلع کے مرکاپورم پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں سے مسافر پلیٹ فارم تبدیل کرنے ریلوے اسٹیشن پر لفٹ میں سوار ہوئے۔

گنجائش سے زائد مسافرین کی وجہ سے لفٹ درمیان میں اچانک رک گئی۔ اس واقعہ کی وجہ سے مسافرین لفٹ میں تقریبا تین گھنٹے پھنسے رہے۔مسافروں کی چیخ و پکار پر ریلوے پولیس وہاں پہنچ گئی۔

ٹکنیشن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو انہیں باہرنکالنے میں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ ریلوے حکام کی لاپرواہی پر مسافروں نے برہمی کا اظہار کیا۔