شمالی بھارت
قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات پاکستانی ایجنٹ کو دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
گجرات اے ٹی ایس نے قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات پاکستانی ایجنٹ کو دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
احمد آباد: گجرات اے ٹی ایس نے قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات پاکستانی ایجنٹ کو دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
اے ٹی ایس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پوربندر کے ساحل پر ماہی گیری کا کاروبار کرنے والے پوربندر، سبھاش نگر کے رہائشی جتین جتیندر چارنیہ (21) پچھلے چار مہینوں سے ادویکا پرنس نامی پاکستانی ایجنٹ سے رابطے میں ہے،
جو ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی جیٹی اور اس کے جہازوں کے بارے میں معلومات فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور ٹیلی گرام جیسی چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے پاکستانی ایجنٹ کو بھیجتا ہے اور بدلے میں پیسے وصول کرتا ہے،
ایسا کر کے وہ ملک دشمن سرگرمیاں کر رہا ہے۔