حیدرآباد

ہندو شوہر کی ہراسانی، فیس بک لائیو ویڈیو پر مسلم خاتون کی خودکشی (ویڈیووائرل)

یہ صدمہ انگیز واقعہ شہر کے ناچارم علاقہ میں پیش آیا۔ ثنا کے والدین نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ان کی بیٹی ثنا نے چارسال قبل ہیمنت پٹیل کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی۔

حیدرآباد: شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ذہنی اذیت سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے فیس بک لائیو ویڈیو کے دوران پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ دوسری خاتون سے شوہر کے تعلقات کے بشمول اپنی روداد ا بتلا، حقیقت بیان کرنے کے بعد خاتون نے جس کی شناخت ثنا کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ
16سالہ لڑکی حاملہ پائی گئی، والدین و شوہر کے خلاف کیس درج
بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی

 فیس بک لائیو ویڈیو کے درمیان سیلنگ فیان سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ یہ صدمہ انگیز واقعہ شہر کے ناچارم علاقہ میں پیش آیا۔ ثنا کے والدین نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ان کی بیٹی ثنا نے چارسال قبل ہیمنت پٹیل کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی۔

پٹیل، راجستھان کا متوطن اور میوزک ٹیچر بتایا گیا ہے۔ اس جوڑے کو ایک تین سالہ بیٹا بھی ہے۔ ثنا کے والدین نے مزید بتایا کہ ہیمنت پٹیل، ان کے پاس آیا تھا اور ثنا سے شادی کیلئے مسلمان بننے کا پیشکش کیا تھا اور اس کا نام سمیر رکھا گیا تھا۔

شادی کے ایک سال بعد بھی زندگی کا سفر خوشگوار رہا تاہم ہیمنت نے اس شادی کو قبول نہیں کیا۔ ثنا کی والدہ نے بتایا کہ ہیمنت نے ایک دوسری خاتون صوفیہ خان سے تعلقات قائم کرلئے جو میوزک سیکھنے اس کے پاس آیا کرتی تھی۔

ایک بار ہیمنت کو خاتون صوفی خان کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا تھا جس کے بعد وہ، اور صوفیہ خاتون دونوں نے ثنا کو ذہنی اذیت دینا شروع کردیا۔ پولیس نے کیس درج کرلیا اور متاثرہ ثنا کے سل فون حاصل کرلئے پولیس، ثنا کے اپنے شوہر اور صوفی خان کے ساتھ چاٹس کا تجزیہ کررہی ہے۔

a3w
a3w