جرائم و حادثات
میاں پورمیں ایک شخص کوگولی ماردی گئی
متوفی کی شناخت مدینہ گوڑہ سندرشنی ہوٹل کے جنرل منیجر کے طورپر کی گئی ہے۔ ملزمین کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
حیدرآباد: شہر کے میاں پورمیں چہارشنبہ کی رات نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ کچھ نامعلوم افراد نے دیویندرگیان نامی شخص کوگولی ماردی اورفرار ہوگئے۔
شدیدزخمی دیویندرہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران زخموں سے جانبرنہ ہوسکا۔مادھاپورکے ڈی سی پی سندیپ‘ایس اوٹی‘میاں پورپولیس نے موقع پر پہنچ کر 6گولیاں ضًبط کیں۔متوفی کی شناخت مدینہ گوڑہ سندرشنی ہوٹل کے جنرل منیجر کے طورپر کی گئی ہے۔ ملزمین کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔