دیگر ممالک

برکس میں 6 نئے ممالک شامل، اب 11 رکنی گروپ بن گیا

میزبان جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے یہ اعلان 15ویں برکس سربراہی اجلاس کی اختتامی تقریب میں برکس رہنماؤں کی مشترکہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جوہانسبرگَ: برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کے برکس اقتصادی-سفارتی گروپ میں توسیع کرتے ہوئے ارجنٹینا، مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) چھ نئے ممالک کو بطور مکمل رکن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ارجنٹائن میں شدید طوفان کے باعث 13 افراد ہلاک
برازیل میں آنجہانی فٹبالر پیلے کا عظیم الشان مقبرہ تیار
برکس کی اتفاق ِ رائے سے توسیع کی تائید
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ

میزبان جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے یہ اعلان 15ویں برکس سربراہی اجلاس کی اختتامی تقریب میں برکس رہنماؤں کی مشترکہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ برکس کی توسیع کا پہلا مرحلہ ہے اور ان چھ ممالک کی رکنیت کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہو گا۔ اگلے راؤنڈ کے لیے ممکنہ اراکین کے نام اگلی سربراہی اجلاس میں زیر غور لائے جائیں گے۔ اس طرح اب پانچ رکنی برکس میں 11 ممبرزہوجائیں گے۔

مسٹر رامافوسا نے کہا، "اس سربراہی اجلاس نے برکس، عوام کے مابین تبادلہ خیال اور دوستی اور تعاون کو بڑھانے کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔

ہم نے جوہانسبرگ کے دو اعلامیہ کو اپنایا ہے، جو عالمی اقتصادی، مالی اور سیاسی اہمیت کے معاملات پر برکس کے کلیدی پیغامات کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ مشترکہ اقدار کی عکاسی کرتا ہے اور مشترکہ مفادات جو کہ پانچ برکس ممالک کے طور پر ہمارے باہمی فائدہ مند تعاون کی بنیاد ہیں۔”

انہوں نے مزیدکہا "ہم نے ارجنٹینا، مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو برکس کا مکمل رکن بننے کے لیے مدعو کرنے کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

رکنیت کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ممکنہ ارکان کے نام اگلی سربراہی اجلاس میں زیر غور لائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ برکس میں ری ٹریٹ اور رسمی اجلاس دونوں میں نئی ​​رکنیت کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

 اس سلسلے میں اصول و ضوابط طے کیے گئے اور اس کی بنیاد پر رضامندی سے فیصلہ کرنے کا نظام بنا۔

جنوبی افریقہ کے صدر نے کووڈ کے بعد عالمی اقتصادی نظام میں ہونے والی تبدیلیوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ نئے نظام کو منصفانہ ، متوازن اور مساوی بنانے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے مقامی کرنسیوں میں کاروبار اور ادائیگی کے نظام کے قیام کے امکانات تلاش کرنے کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ مرکزی بینک کے گورنرز اور وزرائے خزانہ کا ایک گروپ اس پر غور وخوض کرے گا۔

a3w
a3w