دہلیسوشیل میڈیا
راہ چلتی معصوم بچی پر 5ویں منزل سے پالتو کُتا آگرا، بچی جاں بحق (ویڈیو وائرل)
ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے میں ایک عمارت کی پانچویں منزل سے پالتو کُتا (گولڈن ریٹریور ) راہ چلتی بچی پر گرگیا، افسوسناک واقعه میں بچی كی جان چلی گئی۔

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے میں ایک عمارت کی پانچویں منزل سے پالتو کُتا (گولڈن ریٹریور ) راہ چلتی بچی پر گرگیا، افسوسناک واقعه میں بچی كی جان چلی گئی۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی خاتون کے ہمراہ سڑک سے گزر رہی ہوتی ہے جب اس کے اوپر کتا آگرتا ہے جس سے بچی گر کر بے ہوش ہو جاتی ہے۔ ویڈیو میں خاتون کو بچی کو گود میں اٹھائے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
بتایا گیا کہ بچی کی عمر تین برس تھی جو کہ ابتدائی طور پر زخمی ہوئی تھی، بعدازاں جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔