تلنگانہ

فارما انڈسٹری میں ری ایکٹر پھٹنے سے زوردار دھماکہ

تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے چوٹ اوپل منڈل میں واقع یلاگیری گرام پنچایت کی حدود میں قائم برنداون فارما انڈسٹری میں ری ایکٹر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے چوٹ اوپل منڈل میں واقع یلاگیری گرام پنچایت کی حدود میں قائم برنداون فارما انڈسٹری میں ری ایکٹر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

متعلقہ خبریں
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری

بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کی شام فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ری ایکٹر میں دھماکہ ہوا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

آگ کی شدت زیادہ تھی۔ واضح رہے کہ اس ڈویژن کے مختلف دیہاتوں میں سینکڑوں فارما اور بلک ڈرگ یونٹس موجود ہیں جہاں اکثر اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں ۔