جرائم و حادثات

جیل کے بیت الخلا سے قیدی کی نعش برآمد

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سندیپ جیل میں پریشان رہتا تھا اور بیرک کے دیگر قیدیوں سے خود کو بے قصور بتایا تھا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے ضلع جیل میں معشوقہ کے قتل کے الزام میں قید ایک قیدی کی لاش منگل کی صبح جیل بیت الخلاء میں پھانسی کے پھندے سے لٹکی ملی ہے۔

متعلقہ خبریں
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش

جیل ایس پی آر کے جیسوال نے بتایا کہتھانہ چھتاری کے گرام کمون باشندہ سندیپ نامی ایک قیدی معشوقہ کے قتل کے الزام میں گذشتہ اپریل سے جیل میں قید تھا۔معمول کے مطابق آج صبح وہ قضائے حاجت سے فارغ ہونے کے لئے بیرک سے بیت الخلاء گیا تھا اور اس نے اندر سے دروازہ بند کر کے پھانسی لگالی۔

انہوں نے بتایا کہ کافی دیر تک جب گیٹ نہیں کھلا اور اندر سے کسی بھی قسم کی آواز نہ آنے پر جیل انتظامیہ نے بیت الخلاء کا دروازہ توڑا جہاں پھانسی کےپھندے پر لٹکی سندیپ کی لاش کو وہان سے اتار کر سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دےدیا۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سندیپ جیل میں پریشان رہتا تھا اور بیرک کے دیگر قیدیوں سے خود کو بے قصور بتایا تھا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔