مشرق وسطیٰ

غزہ کی ایک چوتھائی آبادی قحط سے صرف ایک قدم دور

اقوام متحدہ نے بارہا غزہ کی پٹی میں قحط کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ اس کی تنظیموں اور عہدیداروں نے ایک سے زیادہ مرتبہ کہا ہے کہ اسرائیل محصور اور گنجان آباد غزہ کی پٹی میں فاقہ کشی کا ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

غزہ: اقوام متحدہ نے بارہا غزہ کی پٹی میں قحط کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ اس کی تنظیموں اور عہدیداروں نے ایک سے زیادہ مرتبہ کہا ہے کہ اسرائیل محصور اور گنجان آباد غزہ کی پٹی میں فاقہ کشی کا ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے ترجمان جینس لایرکا نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں قحط تقریباً ناگزیر ہو چکا ہے۔

العربیہ کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ اموات انتباہی علامات ہیں۔ یہ بہت تشویشناک ہیں۔ اس تنازع سے قبل خوراک کے تحفظ کی حالت اس قدر بری نہیں تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے پاس خوراک تھی اور وہ اپنی خوراک خود تیار کر سکتے تھے لیکن اب غزہ میں خوراک کی پیداوار بھی تقریباً ناممکن ہو گئی ہے۔

اکتوبر میں حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں شروع کی گئی جنگ سے پہلے ماہی گیری غذائیت، آمدنی اور خوراک فراہم کرنے کی صلاحیت کا ایک اہم ذریعہ تھا۔ یہ سب مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں۔ لوگوں کے روزمرہ کے ذریعہ معاش کی بنیادیں تباہ ہو گئی ہیں۔

ساحلی غزہ کی پٹی میں 24 لاکھ فلسطینی آباد ہیں۔ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے اس کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ مصر کے ساتھ سرحد پر جمع ہونے والے ہزاروں امدادی ٹرکوں کے داخلے کو روک دیا ہے۔ کچھ لوگوں کو داخلے کی اجازت دی گئی، یہ انتہائی قلیل مقدار تھی جس سے بھوک نہیں مٹائی جاتی۔

اسرائیل نے اونروا کے امدادی ٹرکوں کو بھی ایک سے زیادہ مرتبہ نشانہ بنایا۔ تقریباً ایک ماہ قبل خاص طور پر شمال کی طرف امداد لانا بند کر دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے تصدیق کی کہ غزہ کی ایک چوتھائی آبادی قحط سے صرف ایک قدم دور ہے۔

اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے اداروں کے پاس قحط کی حالت کا تعین کرنے کے لیے کچھ معیارات ہیں لیکن اب تک انہوں نے غزہ کی پٹی میں تباہ کن صورتحال کے باوجود قحط کا اعلان نہیں کیا۔

قحط کا اعلان کرنے کے لیے اقوام متحدہ اپنی مخصوص ایجنسیوں جیسے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن پر انحصار کرتی ہے۔ یہ ادارے ایک تکنیکی ادارے پر انحصار کرتے ہیں جسے "انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن” یا آئی پی سی کہا جاتا ہے۔ یہ ادارہ بین الاقوامی معیارات پر مبنی پیمانے پر غذائی عدم تحفظ کی شدت کا تجزیہ کرتا ہے۔

قحط خوراک کی شدید کمی کی حالت ہے جس کی خصوصیات بھوک، موت، بدحالی اور شدید غذائیت کی سطح سے ہوتی ہے۔ اسے خوراک کے تحفظ کی مربوط عبوری درجہ بندی کے مطابق شدید غذائی عدم تحفظ کے پیمانے کے فریم ورک کے اندر سب سے خطرناک مرحلہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

اس کے پانچ مراحل ہیں: پہلا مرحلہ کم سے کم، دوسرا مرحلہ تناؤ، تیسرا مرحلہ بحران، چوتھا مرحلہ ایمرجنسی اور پانچواں مرحلہ تباہی یا قحط کہلاتا ہے۔

اس آخری مرحلے تک پہنچنا اس وقت ہوتا ہے جب ایک مخصوص علاقہ معیار کے ایک سیٹ پر پورا اترتا ہے۔ اس کے کم از کم 20 فیصد خاندان شدید غذائی قلت کا شکار ہوں اور کم از کم 30 فیصد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہوں۔ اس کے علاوہ ہر روز دس ہزارمیں سے کم از کم دو افراد مر رہے ہوں۔

ہر دس ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں میں سے کم از کم چار بچے بھوک یا غذائی قلت اور بیماری کے درمیان ہوں۔ مثال کے طور پر صومالیہ میں جب 2011 میں سرکاری طور پر قحط کا اعلان کیا گیا تو متاثرین کی کل تعداد میں سے نصف بھوک سے مر چکے تھے۔

a3w
a3w