امریکہ و کینیڈاسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

مسافر کے کپڑوں سے نایاب سانپ برآمد (تصاویر)

امریکی ایئرپورٹ پرحکام نے مسافر کے کپڑوں سے نایاب سانپ برآمد کرکے جنگلی حیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

میامی: امریکی ایئرپورٹ پرحکام نے مسافر کے کپڑوں سے نایاب سانپ برآمد کرکے جنگلی حیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

متعلقہ خبریں
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے میامی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے دوران تلاشی ایک مسافر کے کپڑوں کی جیب سے نایاب سانپوں کا ایک چھوٹا سا بیگ برآمد کیا ہے۔

ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے عملے نے مسافر کی پینٹ کی جیب سے عینک کا ایک چھوٹا سا بیگ نکالا جس کو کھولنے پر دیکھا کہ اس میں سانپ کے متعدد بچے رکھے ہوئے تھے۔

واقعہ عین اس وقت پیش آیا جب مسافر کچھ ہی دیر میں جہاز پر چڑھنے والا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میامی کی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) نے یہ واقعہ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، پوسٹ میں دو چھوٹے سانپوں کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

a3w
a3w