مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

سعودی عرب میں عجیب و غریب خاصیت والی چٹان دریافت (ویڈیو)

سعودی عرب کے ایک صحرائی علاقے میں ایک عجیب وغریب دھنسی ہوئی چٹان دریافت ہوئی ہے جس کی خاصیت جان کر سب حیران ہیں۔

ریاض: سعودی عرب کے ایک صحرائی علاقے میں ایک عجیب وغریب دھنسی ہوئی چٹان دریافت ہوئی ہے جس کی خاصیت جان کر سب حیران ہیں۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
اجتماعی قبر سے ایک ہزار ڈھانچے دریافت، ماہرین دنگ رہ گئے
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست

سبق ویب سائٹ کے مطابق حائل کے مغرب میں 180 کلومیٹر دور نازیہ سعدا نامی صحرائی علاقے میں دھنسی ہوئی ایک ایسی چٹان کی دریافت ہوئی ہے جو تپتی دھوپ میں بھی انتہائی سرد ہوتی ہے۔

یہ چٹان ایک سعودی شہری محمد الشمری نے دریافت کی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ موسم چاہے کتنا ہی گرم کیوں نہ ہو جائے یہ چٹان برف کی طرح انتہائی سرد رہتی ہے۔

الشمری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ اس علاقے کی سیر کر رہے تھے کہ مقامی افراد نے اس عجیب وغریب چٹان کے بارے میں بتایا۔

سعودی شہری نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچے تو اپنی آنکھوں سے یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ تپتی دھوپ میں بھی یہ مخصوص چٹان بہت ہی زیادہ سرد تھی جب کہ اس جگہ رکھے ہوئے دیگر پتھر موسم کی مناسبت سے انتہائی گرم تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ چٹان کی گرم موسم میں انتہائی ٹھنڈک کی وجہ علاقے کے لوگ بھی نہیں جانتے تاہم یہ زمانہ قدیم سے اپنی اسی خاصیت کی وجہ سے اطراف کے علاقوں میں بہت مشہور ہے اور گرمی کے ستائے لوگوں کی بڑی تعداد انتہائی گرم موسم میں آکر یہاں بیٹھتی اور سکون حاصل کرتی ہے۔