یوروپ

ترک صدر کے قافلہ کی کار کو بھیانک سڑک حادثہ، ایک سیکوریٹی گارڈ ہلاک

ترک حکام کی جانب سے افسوسناک حادثہ کی تفصیلات بتائے بغیر ایک سیکوریٹی گارڈ کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ حادثہ کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انقرہ: ترکیہ کے صدر کے قافلہ میں شامل گاڑی کو صوبے سرناک کے دورے کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجہ میں ان کا ایک سیکوریٹی گارڈ ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے عازمین حج کے پہلے قافلہ کی کل روانگی
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
کمسن لڑکے پر سیکیوریٹی گارڈس کا حملہ، غنڈہ گردی کے خلاف کیس درج کرنے مجلس ایم ایل اے کا مطالبہ
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
بلگریڈ کے ایک اسکول میں لڑکے کی فائرنگ، 8 بچے ہلاک

بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثے کی زد میں آکر ہلاک اور زخمی ہونے والے صدارتی محافظوں کی شناخت کو تاحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والے افراد ایک دورے کے دوران ترک صدر کی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ترک صدر حادثہ میں ٹھیک ہیں اور صوبے کا دورہ مکمل کرکے واپس دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔