آندھراپردیش

آندھرا پردیش کے عازمین حج کے پہلے قافلہ کی کل روانگی

ایگزیکٹیو آفیسر اے پی اسٹیٹ جج کمیٹی کے مطابق آندھرا پردیش کے عازمین حج کو سفر مقدس پر روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

گنٹور: ایگزیکٹیو آفیسر اے پی اسٹیٹ جج کمیٹی کے مطابق آندھرا پردیش کے عازمین حج کو سفر مقدس پر روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں
نئی دہلی کے اے پی بھون کی تقسیم، تلنگانہ کو 8 ایکڑ اراضی الاٹ
ادبی فورم، ریاض کے زیرِ اہتمام حج سے واپسی پر حسان عارفی کی تہنیت میں ادبی نشست
حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع
تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو حج کاساتواں تربیتی اجتماع
آندھراپردیش کے صدر مقام کی کہانی میں نیا موڑ

سکریٹری ٹو گورنمنٹ حج آپریشن کمیٹی کے چیرمین، کے ہرش وردھن آئی اے ایس کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سی آر ڈی اے کے ایڈیشنل کمشنر علیم باشا، وقف بورڈ کے سی ای او اور حج کمیٹی کے ای او عبدالقدیر، دودے کلا کارپوریشن کے ایم ڈی جناب غوث پیر ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی مستان ولی اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے حج کیمپ میں عازمین کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں ہدایات دیں۔

مختلف اضلاع سے عازمین حج25مئی سے کیمپ پہنچنا شروع کردئیے ہیں۔ کیمپ میں صاف پانی کی فراہمی، بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور کیمپ کے احاطے کو صاف ستھرارکھنے کیلئے صفائی عملے کو تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔طبی عملے کے ساتھ ایک طبی کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔

امسال آندھرا پردیش کے مختلف اضلاع سے 692 عازمین، حج کیلئے روانہ ہوں گے۔28,27 اور29مئی کو تین طیاروں کے ذریعہ گناورم ہوائی اڈے سے عازمین سفر حج کیلئے روانگی ہوگی۔27مئی کو صبح8:45 بجے322 عازمین کے ساتھ پہلا قافلہ روانہ ہوگا جبکہ دوسری فلائٹ 28مئی کو شام 4:55بجے روانہ ہوگی اس میں 322 عازمین رہیں گے۔

آخری قافلہ29 مئی کو دوپہر 2:50 بجے 48عازمین کے سا تھ گناورم ہوائی اڈے سے روانہ ہوگا۔ پہلے قافلہ کے تمام322 عازمین حج کیمپ میں حاضر ہوگئے ہیں۔ عازمین کو روانگی کے وقت سے6گھنٹے پہلے گناورم ہوائی اڈے پر رپورٹ کرنا ہوگا۔

اس لئے27مئی کو صبح 4بجے سکریٹری ٹو گورنمنٹ حج آپریشن کمیٹی کے چیرمین کے ہرش وردھن آئی اے ایس اس پروگرام کاافتتاح کریں گے اور تمام عازمین کو کیمپ سے ہوائی اڈے روانہ کریں گے۔