جرائم و حادثات

پٹنہ میں آگ لگنے سے دکاندار کی موت

اوپیندر پرساد دکان کا دروازہ کھول رہے تھے کہ ایک ایک کرکے تین ایل پی جی سلنڈر پھٹ گئے۔ اس واقعہ میں اوپیندر پرساد جھلس کر ہلاک ہو گئے اور دوسرا جھلس گیا۔

پٹنہ: بہار میں دارالحکومت پٹنہ کے شاستری نگر تھانہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک دکان میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے دکاندار جھلس کر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پٹیل نگر علاقہ میں واقع دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر راجیو نگر محلہ کے رہنے والے دکاندار اوپیندر پرساد اپنی دکان کھولنے گئے تھے۔

اوپیندر پرساد دکان کا دروازہ کھول رہے تھے کہ ایک ایک کرکے تین ایل پی جی سلنڈر پھٹ گئے۔ اس واقعہ میں اوپیندر پرساد جھلس کر ہلاک ہو گئے اور دوسرا جھلس گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دکان میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔