حیدرآباد

مسلم جنرل ہاسپٹل ٹولی چوکی میں چھ روزہ مفت پیڈیاٹرک کیمپ کا انعقاد

مسلم جنرل ہاسپٹل، ٹولی چوکی میں 14 اکتوبر سے 19 اکتوبر 2024 تک چھ روزہ مفت پیڈیاٹرک (امراض اطفال) کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: مسلم جنرل ہاسپٹل، ٹولی چوکی میں 14 اکتوبر سے 19 اکتوبر 2024 تک چھ روزہ مفت پیڈیاٹرک (امراض اطفال) کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹولی چوکی۔ شیخ پیٹ روڈ کی توسیع جائیدادوں کی بلا معاوضہ طلبی
ایک مکان کے کرایہ میں دوسرا مکان

اس کیمپ میں ماہر امراض اطفال ڈاکٹر محمد یاسین اور ڈاکٹر بشری بچوں کا معائنہ کریں گے۔ کیمپ کے اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے اور شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک ہوں گے۔

کیمپ میں شیرخوار بچوں سے لے کر 14 سال کی عمر تک کے بچوں کے امراض جیسے نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال، ویکسین سے متعلق معلومات، بچوں میں ہونے والی متعدی بیماریوں، نشوونما کی رہنمائی اور سانس کی بیماریوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ لیب ٹیسٹس پر 20 فیصد خصوصی رعایت بھی دی جائے گی۔

مسلم جنرل ہاسپٹل کے سکریٹری سلطان محی الدین نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صحت کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے اس کیمپ سے بھرپور استفادہ کریں۔ مزید معلومات کے لیے مسلم جنرل ہاسپٹل، گیٹ نمبر 1، جانکی نگر کالونی، ٹولی چوکی پر یا موبائل نمبر 9030472480 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔