تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک سافٹ ویرانجینئر ہلاک

پولیس کے مطابق، روالیکا جو گنگادھرعلاقہ کی رہنے والی تھی، حیدرآباد میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کر رہی تھی۔اس حادثہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ وینکٹاسائی اس حادثہ میں زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک سافٹ ویرانجینئر ہلاک ہوگئی۔یہ حادثہ کل شب ضلع کی چیپلاکالونی میں اُس وقت پیش آیا جب گاؤں کے ایک اور سافٹ ویئر انجینئر وینکٹاسائی کے ساتھ حیدرآباد سے گنگادھر علاقہ واپس ہونے کے دوران وہ ٹووہیلرسے گرگئی،

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
انجینئر کے ساتھ65 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

اسی دوران وہ پیچھے سے آنے والی دوسری گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔اس سافٹ ویرانجینئرکی شناخت 23 سالہ آئی روالیکا کے طورپر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق، روالیکا جو گنگادھرعلاقہ کی رہنے والی تھی، حیدرآباد میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کر رہی تھی۔اس حادثہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ وینکٹاسائی اس حادثہ میں زخمی ہوگیا۔


پولیس کے مطابق، روالیکا نے حیدرآباد سے روانہ ہونے سے قبل اپنے والدین کو اطلاع دی تھی کہ وہ بس کے ذریعہ سفر کر رہی ہے تاہم بعد میں اس نے وینکٹاسائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر واپس آنے کا فیصلہ کیا۔