حیدرآباد
بچوں کے تحفظ کیلئے حیدرآباد ٹرافک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم
پولیس پریس نوٹ کے بموجب روزانہ صبح 7:30 بجے تا 9:30 بجے اور 3 بجے تا 5 بجے شام مہم چلائی جارہی ہے۔ اسکولس کے پاس یہ مہم جاری ہے۔
حیدرآباد : اسکول جانے والے بچوں کے تحفظ کے لئے حیدرآباد ٹرافک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم جاری ہے جو 27 جون سے چلا ئی جارہی ہے۔
پولیس پریس نوٹ کے بموجب روزانہ صبح 7:30 بجے تا 9:30 بجے اور 3 بجے تا 5 بجے شام مہم چلائی جارہی ہے۔ اسکولس کے پاس یہ مہم جاری ہے۔
اس موقع پر آٹو رکشا کے فٹنس سرٹیفکیٹس‘ ڈرائیونگ لائسنس کی تنقیح‘ حالت نشے میں آٹو رکشا چلانے پر کاروائی چلائی جارہی ہے۔
بچوں کے بجائے 6 تا 8 بچوں کو آٹو اور دیگر گاڑیوں پر بٹھایا جارہا ہے۔ آٹو ڈرائیورس یونیفام زیب تن کرکے آٹو چلانا ضروری ہے۔ اس کی بھی جانچ ہو رہی ہے۔
ٹرافک پولیس نے سرپرستوں سے اپیل ہے کہ وہ 3 سے زائد بچوں کو آٹو رکشا میں سوار نہ کروائیں۔بچوں کو اس میں خطرہ ہوگا۔ بچوں کے تحفظ کے لئے ٹرافک پولیس پر مہم چلا رہی ہے۔