آندھراپردیش
تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے نہر میں جا گری
یہ واقعہ ضلع کے پلی واڈا علاقہ میں پیش آیا۔ حادثے کو دیکھ کر مقامی لوگ فوری طور پر مدد کے لئے پہنچے اور کار میں پھنسے دو افراد کو بحفاظت باہر نکال کر کیکلورو کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع ایلورو میں ایک خوفناک سڑک حادثہ اس وقت ٹل گیا جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے نہر میں جا گری۔
یہ واقعہ ضلع کے پلی واڈا علاقہ میں پیش آیا۔ حادثے کو دیکھ کر مقامی لوگ فوری طور پر مدد کے لئے پہنچے اور کار میں پھنسے دو افراد کو بحفاظت باہر نکال کر کیکلورو کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔
خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جس پر مقامی افراداور حکام نے راحت کی سانس لی۔
پولیس واقعہ کی مزید تفصیلات حاصل کر رہی ہے کہ آیا حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا یا ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا۔