جرائم و حادثات
ٹرینڈنگ

حیدرآباد: تیز رفتار لاری موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد اُسے گھسیٹ کر لے گئی (خوفناک ویڈیو وائرل)

ویڈیو میں ایک تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل کو اپنے اگلے پہیے کے نیچے گھسیٹتا ہوا نظر آرہا ہے۔ مزید ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ کس طرح موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد بھی ٹرک ڈرائیور نہیں رکا اور بھاگنے کی کوشش کرتا نظر آیا۔

حیدرآباد: سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا بہت ضروری ہے لیکن بعض اوقات لوگ دانستہ یا نادانستہ ایسی غلطیوں کا ارتکاب کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
وزیر برقی کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ، بی آر ایس کا ورکر گرفتار
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
محکمہ خواتین، بچوں، معذوروں، بزرگوں اور خواجہ سراؤں کی بہبود کی جانب سے کھیلوں و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد
فیملی ڈیجیٹل کارڈز کا پائلٹ سروے منظم انداز میں کیا جائے: وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی

 بعض اوقات تیز رفتار گاڑیاں سڑک پر آنکھیں بند کرکے دوسری گاڑیوں سے ٹکراتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی چونکا دینے والی ویڈیو منظر عام پر آ رہی ہے جسے دیکھ کر آپ کے آنسو نکل جائیں گے۔

یہ ویڈیو حیدرآباد کی بتائی جاتی ہے، جس میں ایک تیز رفتار ٹرک، موٹر سائیکل کو اپنے اگلے پہیے کے نیچے گھسیٹتا ہوا نظر آرہا ہے۔ مزید ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ کس طرح موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد بھی ٹرک ڈرائیور نہیں رکا اور بھاگنے کی کوشش کرتا نظر آیا۔

 یہ واقعہ گزشتہ پیر کو حیدرآباد کے مصروف انر رنگ روڈ پر واقع اویسی اسپتال کے قریب بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے موٹر سائیکل ٹرک کے اگلے حصے میں پھنس گئی لیکن اس سب کے باوجود ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی۔ اس دوران سڑک پر چنگاریاں اٹھتی نظر آئیں۔ اگلے ہی لمحے اچانک موٹر سائیکل ٹرک کے سامنے سے گزرتی ہے۔

جن لوگوں نے ویڈیو دیکھا ہے وہ اسے ہٹ اینڈ رن کا معاملہ قرار دے رہے ہیں۔ ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پیچھے سے آنے والے ایک گاڑی سوار نے اس پورے واقعے کو اپنے موبائل میں قید کر لیا۔

 بتایا جا رہا ہے کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد حیدرآباد سٹی پولیس نے اس معاملے میں فوری کارروائی کی ہے۔ یہ ویڈیو X پر 15 اپریل کو @V24751Vadlamudi نام کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا تھا۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، ، یہ ویڈیو دیکھیں۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے اویسی اسپتال سے ایل بی نگر کے راستے حیات نگر جاتے ہوئے پیش آیا۔ اس روٹ کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ کر دیں۔ اس کے بعد @hydcitypolice نے جواب دیا اور لکھا، ہم معاملے کا نوٹس لے رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو اب تک 4 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ٹرک ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ویڈیو کو متعلقہ حکام کو بھی ٹیگ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

a3w
a3w