تلنگانہ

ڈرپ پائپ لائن بنانے والی فیکٹری میں اچانک خطرناک آگ

حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعہ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جیسے ہی آگ فیکٹری کی حدود سے باہر نکلنے لگی، قریبی دیہاتیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جوگولامبا گدوال کے آئجا منڈل میں ہفتہ کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب وہاں قائم ڈرپ پائپ لائن بنانے والی ایک فیکٹری میں اچانک خطرناک آگ بھڑک اٹھی۔

متعلقہ خبریں
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات

اس واقعہ میں فیکٹری کے اندر موجود بڑی مقدار میں تیار ڈرپ پائپ اور خام مال جل کر خاکستر ہو گئے۔


حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعہ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جیسے ہی آگ فیکٹری کی حدود سے باہر نکلنے لگی، قریبی دیہاتیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ کی اطلاع فوری طور پر محکمہ فائر اینڈ ریسکیو سروسس کو دی گئی جس کے بعد فائر بریگیڈنے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔


فائر بریگیڈنے تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بڑے پیمانہ پر مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ پولیس اور متعلقہ حکام نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔