ایشیاء
ٹرینڈنگ

طیارہ کے لینڈنگ گیر میں اچانک آگ لگ گئی، ایمرجنسی لینڈنگ سے بڑا حادثہ ٹل گیا(ویڈیو)

سول ایوی ایشن کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر فائر اینڈ ریسکیوسروسز کو مطلع کیا، فائر ٹینڈر نے بروقت کارروائی کی اور لینڈنگ گیئر میں ہونیوالی آتشزدگی پر فوراً قابو پا کر جہاز کو بڑے حادثہ سے بچالیا۔

کراچی:ریاض سے آنے والے سعودی ایئرلائن کے طیارے میں جمعرات کو پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں یہ معلومات شیئر کی ہیں۔ طیارے میں آگ لگنے کے فوری بعد اس میں موجود تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
سعودی شاہ سلمان کے طبی معائنے (ویڈیو)
آکاسا ایر کو ریاض، جدہ، دوحہ، کویت پروازیں چلانے کی اجازت
فارمولا۔ای چمپئن شپ: ریاض سے 8 شاندارریسلنگ کاریں حیدرآباد پہونچ گئیں

ریاض سے پشاور پہنچنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثہ سے بچ گئی، ایئر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت کارروائی سے طیارہ ایک بڑے حادثہ سے بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ایئر لائن کا طیارہ بڑے حادثہ سے بال بال بچ گیا ، پرواز ایس وی 792 کے طیارہ کی لینڈنگ ہوتے ہی لینڈنگ گیئر سے دھواں اور چنگاریاں اٹھنا شروع ہوگئیں۔ جس پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کوبروقت آگاہ کیا اور کپتان نے طیارہ کی ایمرجنسی کردی۔

سول ایوی ایشن کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر فائر اینڈ ریسکیوسروسز کو مطلع کیا، فائر ٹینڈر نے بروقت کارروائی کی اور لینڈنگ گیئر میں ہونیوالی آتشزدگی پر فوراً قابو پا کر جہاز کو بڑے حادثہ سے بچالیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے بعد لوپ پرتھا تو گیئر سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا ، طیارہ میں 276 مسافر اور عملے کے 21ارکان کو ہنگامی سلائیڈ کے ذریعے بحفاظت جہاز سے باہر نکالا۔