تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع محبوب آبادمیں پولیس کی اچانک تلاشی مہم

تلنگانہ کے ضلع محبوب آبادمیں پولیس نے ایجنسی علاقوں میں اچانک تلاشی مہم چلائی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آبادمیں پولیس نے ایجنسی علاقوں میں اچانک تلاشی مہم چلائی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
پولیس کی تلاشی مہم: عوام بھاری رقم کے ساتھ بازار جانے سے خوف زدہ
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

ضلع کے لکشمی پورم، سامباتانڈہ، چنتل تانڈہ اور دیگر علاقوں میں یہ تلاشی مہم انجام دی گئی۔

بتایاجاتا ہے کہ پولیس نے ان علاقوں میں گھر گھر جا کر دیہاتیوں کے مکانات کی تلاشی لی جس سے ان افراد میں برہمی اورناراضگی پائی جاتی ہے۔

پولیس سی پی آئی۔ایم ایل نیوڈیموکریسی کے دَل کی تلاش کررہی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ ماونوازوں کی موجودگی کی اطلاع پر یہ تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔