ایشیاء
ڈھاکہ میں بھیانک آتشزدگی، 100 جھونپڑیاں جل کرخاکستر
فائر سروس کے ڈیوٹی آفیسر راشد بن خالد نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ آگ ڈھاکہ کے تیجگاؤں صنعتی علاقے میں واقع کنیپاڑہ جھگی بستی میں پیر کی شام مقامی وقت کے مطابق 19:50 پر لگی اور تیزی سے علاقے میں موجود سینکڑوں جھونپڑیوں میں پھیل گئی۔
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی بڑی جھگی بستیوں میں سے ایک میں بھیانک آگ لگنے سے کم از کم 100 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ فائر سروس کے ڈیوٹی آفیسر راشد بن خالد نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ آگ ڈھاکہ کے تیجگاؤں صنعتی علاقے میں واقع کنیپاڑہ جھگی بستی میں پیر کی شام مقامی وقت کے مطابق 19:50 پر لگی اور تیزی سے علاقے میں موجود سینکڑوں جھونپڑیوں میں پھیل گئی۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تقریباً ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکریپ لوہے کی چادروں، پلاسٹک اور گتے سے بنی کم از کم 100 جھونپڑیاں آگ میں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئیں۔ آگ لگنے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔