حیدرآباد

ہیرو موٹر سائیکل کے شوروم میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی

عینی شاہدین کے مطابق آگ پہلے معمولی نوعیت کی تھی لیکن دیکھتے ہی دیکھتے پورے شوروم میں پھیل گئی جس سے علاقہ میں افراتفری اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مصروف ترین تجارتی علاقہ کوکٹ پلی ہاؤسنگ بورڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع سائی نگر میں ہیرو موٹر سائیکل کے شوروم میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

متعلقہ خبریں
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان
سنگارینی میں معیار کو اولین ترجیح، مقررہ اہداف ہر حال میں حاصل کیے جائیں: ڈی کرشنا بھاسکر
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی

عینی شاہدین کے مطابق آگ پہلے معمولی نوعیت کی تھی لیکن دیکھتے ہی دیکھتے پورے شوروم میں پھیل گئی جس سے علاقہ میں افراتفری اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیموں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور اسے قریبی دکانوں تک پھیلنے سے روک دیا۔

خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور شوروم میں موجود تمام ملازمین بروقت باہر نکلنے میں کامیاب رہے تاہم آگ کی شدت کے باعث شوروم میں کھڑی کئی گاڑیاں، فرنیچر، کمپیوٹر اور اہم دستاویزات جل کر خاکستر ہو گئے جس سے لاکھوں روپے مالیت کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کے پی ایچ بی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا شوروم میں آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات مکمل تھے یا نہیں اور ہنگامی اخراج کے راستوں کی سہولت موجود تھی یا نہیں۔