جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں تین ایکڑ پر پھیلی گنے کی فصل کو آگ لگ گئی

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں تین ایکڑ پر پھیلی گنے کی فصل کو آگ لگ گئی۔یہ واقعہ ضلع کے ستکاپلی علاقہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں تین ایکڑ پر پھیلی گنے کی فصل کو آگ لگ گئی۔یہ واقعہ ضلع کے ستکاپلی علاقہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

ذرائع کے مطابق یہ فصل،وٹھل نامی کسان کی تھی۔شبہ کیاجارہا ہے کہ نامعلوم افراد نے اس فصل کوآگ لگادی۔یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔

وٹھل نے اس خصوص میں پولیس سے شکایت کی۔پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر ایک معاملہ درج کرلیا۔

فائربریگیڈ کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی جس نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔